نواں کوٹ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف اوورسیز پاکستانیز (یو اے ای ) کے رہنماچودھری خالد جاوید چدھڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی کرپٹ قیادت کی حکومت مخالف بیان بازی کوئی معنی نہیں رکھتی عوام اب کرپٹ سیاستدانوں کی تمام چالیں سمجھ چکی ہے انکے کسی جھانسے میں ہرگز نہیں آئے گی اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی ترقی کی منزل کی جانب گامزن رہے گی تحریک انصاف کی حکومت تعلیم، صحت اور انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عام آدمی کی زندگی میں آسودگی لانے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کا وعدہ پورا کررہی ہے ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی منزل زیادہ دور نہیں پاکستان جلدان ممالک کی صف میں شامل ہوگا جنہوں نے ہنگامی بنیادوں پر ترقی کی منزل حاصل کی ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیاکے نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
عوام کرپٹ سیاستدانوں کی تمام چالیں سمجھ چکی: خالد جاوید چدھڑ
Mar 04, 2022