اسلام آباد ( نوائے وقت رپو رٹ ) تعلیمی نظام کو ڈیجیٹل کرنے کیلئے مائیکروسافٹ نے سندھ حکومت کے ساتھ معاہدہ کر لیا ۔ معاہدہ مائیکروسافٹ ایجوکیشنل ٹرانسفارمیشن فریم ورک پر مبنی ہے جس کے تحت مائیکروسافٹ تعلیمی شعبے کی ڈیجیٹل تبدیلی کو مزید کامیاب اور منظم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اتحاد کا مقصد ہر سطح پر انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز( آئی سی ٹی )کی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے سندھ بھر میں تعلیمی شعبے کو مضبوط کرنا ہے۔مائیکروسافٹ سندھ میں ورکشاپس، تربیتی سیشنز، ویبینرز اور دیگر مشترکہ سرگرمیاں منعقد کرے گا جس میں اہم سٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔
تعلیمی نظام کو ڈیجیٹل کرنے کیلئے مائیکروسافٹ کا سندھ حکومت کیساتھ اشتراک
Mar 04, 2022