اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ’موبائل نیٹ ورکس بنچ مارک رپور ٹ2022‘ نے یوفون 4Gکو پاکستان کا نمبر 1وائس اور ڈیٹا نیٹ ورک قرارد دیا ہے ۔ پی ٹی اے نے ملک بھر میں موبائل کمپنیوں کی سروس کا معیار جانچنے کے لیے نیٹ ورک پرفارمنس طریقے کا استعمال کیا۔کمپنی نے پی ٹی اے کی ملکی سطح پر کرائی گئی بنچ مارکنگ مہم میں پہلا نمبر حاصل کیا۔