لاہور( نوائے وقت رپو رٹ ) ہلالِ احمر پاکستان نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج شاہدرہ میں شمسی توانائی سے چلنے والے واٹرفلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کردی،قرب و جوار کی آبادی، طلبہ و طالبات، تدریسی عملہ کو پینے کا صاف پانی میسر آئے گا۔ یہ پلانٹ انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس ریڈ کریسنٹ اور اِیکو (ECHO)کے تعاون سے لگایا گیا ہے۔ اِس پلانٹ سے ایک گھنٹہ میں ایک ہزار (1000) گیلن صاف پانی مہیا ہو سکے گا۔ ہلال احمرپاکستان دوسرے اضلاع میں ایسے ہی فلٹریشن پلانٹ لگائے گا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہلالِ احمر پاکستان کے چیئرمین ابرارالحق کا کہنا تھا کہ آج خوشی کا دِن ہے، ہم پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ آئی ایف آرسی اور اِیکو (ECHO)کے تعاون سے عوامی معیارِ زندگی میں بہتری لائی جارہی ہے۔ اِس موقع پر چیئرمین پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی جناب یاسر گیلانی کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کوہلالِ احمرنے ہمیشہ اولیت دی ہے اِس موقع پر ہلالِ احمر کے افسران، گورنمنٹ گریجویٹ کالج کے طلبہ و طالبات، تدریسی عملہ، مقامی شخصیات، رضاکار اور ذرائع ابلاغ کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ افتتاح کے موقع پر دعا بھی کی گئی۔
ابرار الحق
انسانیت کی خدمت اولین ترجیح،کرونا کے دوران فرنٹ لائن پر رہے: ابرار الحق
Mar 04, 2022