کراچی (سٹی نیوز) امیرجماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے کہا ہے کہ استحصالی نظام کے خاتمے کیلیے ضروری ہے کہ پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے، عوام مہنگائی، غربت کی چکی میں پس رہے ہیں۔ اسٹریٹ کرائمز نے انہیں ذہنی مریض بنادیا ہے۔ عام آدمی موبائل فون، موٹرسائیکل اور گاڑیوں سے محروم ہوجاتا ہے جبکہ صحافی، تاجر، طالبہ وطالبات اور گھروں کی خواتین باہر نگلنے میں خوف کا شکار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی یوتھ ضلع شمالی کے زیراہتمام اسٹریٹ کرائمز کیخلاف تھانہ خواجہ اجمیرنگری، تھانہ بلال کالونی اور تھانہ سرجانی ٹاؤن کے باہراحتجاجی مظاہرے اور عارضی گھراؤ کے شرکا سے خطاب میں کہی۔ایک وفد عطاالرحمن، رضوان شاہ، محمد عمران، غضنفر علی، عثمان احمداور شعیب بن ظہیر نے تحریری یاداشت تمام تھانوں کے ایس ایچ اوکو پیش کی گئیں ، جس میں مطالبہ کیا تھا کہ تمام علاقوں میں پولیس کی نفری اور گشت میں اضافہ کیا جائے،امیرضلع شمالی محمد یوسف نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز نے تاجروں اورصنعتکاروں کی زندگی اجیران بنا رکھی ہے،اسٹریٹ کرائمز کیخلاف سڑکوں اور تھانوں پر نکلنے پر مجبور ہوچکی ہے قانون نافذ کرنے والے اداریاسٹریٹ کرائمز پر توجہ دیں اور موثر اقدامات اٹھائیں#