کینیڈا: بل ڈاگ کے ہاں سبز  بچے کی پیدائش: مالک حیران

اوٹاوا (نیٹ نیوز) کینیڈا میں بْل ڈاگ کے ہاں عام رنگ کے بجائے سبز رنگ کے ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ کینیڈا کے صوبے نووا اسکاٹیا میں گزشتہ ہفتے رہائشی ٹریور اور اوڈرا موشرکے ہاں 3 سالہ پالتو بل ڈاگ کتیا ' فریا' نے آٹھ بچوں کو جنم دیا تاہم مالک  ایک بچے کے سبز رنگ کی وجہ سے کافی حیران ہیں۔کتیا کہ نوزائیدہ بچوں میں سے ایک کے بارے میں کچھ غیر معمولی محسوس کیا۔ 8 بچوں میں سے ایک بچے کی کھال سبز رنگ کی ہے۔ رنگ کی اس نایاب تبدیلی کی وجہ رحم مادر میں بچوں کے جگر میں بننے والے سبز رنگ کے سیال ’پِت‘ سے اتصال ہے جس کی وجہ سے پیدا ہونے والے بچے کا رنگ سبز نظر آتا ہے۔
بل ڈاگ

ای پیپر دی نیشن