آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی وغیرہ کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس

Mar 04, 2022

 اسلام آباد(وقائع نگار )احتساب عدالت کے جج سیداصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی وغیرہ کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں وکیل صفائی کی عدم دستیابی کے باعث نیب گواہ پرجرح نہ ہوسکی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نیب وسیم جاوید، آصف زرداری کے وکیل بیرسٹر شیراز اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی۔ اس موقع پر آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظورکرلیا، سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی عدم دستیابی کے باعث نیب کے گواہ شکیل انور پر جرح نہ ہوسکی اور عدالت نے ریفرنس کی سماعت 14 مارچ تک ملتوی کردی۔
 توشہ خانہ ریفرنس

مزیدخبریں