جعلی اکائونٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنیوالے اصل بہروپیے ہیں، شہباز گل

Mar 04, 2022

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ جعلی اکائونٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے والے اصل بہروپیے ہیں، لمبے بوٹ پہن کر فوٹو شوٹ کرانے والے شعبدہ باز کو قوم نہیں بھولی، نااہل شریف گیدڑ بھبھکیوں کے بعد منت سماجت پر آچکے ہیں۔ مریم اورنگزیب کے بیان پراپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ جعلی اکائونٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے والے اصل بہروپیے ہیں، آسکر ونر شعبدہ باز بیماری کے بہانے مفرور ہیں، مفرور اور ضمانتی چوروں کی کوئی وقعت نہیں۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ نااہل شریف گیدڑ بھبکیوں کے بعد منت سماجت پر آچکے ہیں۔ نااہل درباری صبح شام اتحادیوں کے پائوں پڑ رہے ہیں ۔
شہباز گل

مزیدخبریں