جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر، پی اے ٹو  ڈائریکٹر نیب گرفتار، مقدمہ درج

Mar 04, 2022

لاہور، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) نیب لاہور کے انٹیلی جنس ونگ نے نیب کے جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر اور جعلی پی اے ٹو ڈائریکٹر کو گرفتار کر کے حوالہ پولیس کر دیا۔ محمد ارشد اور غلام رسول کی ڈسٹرکٹ جیل قصور میں داخل ہونے کی کوشش پر ملزموں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر قصور سے سرکاری طور پر ملاقات کا بہانہ بھی بنایا گیا۔ دونوں ملزمان خود کو نیب افسر ظاہر کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ جیل قصور کا سرکاری سطح پر دورہ کرنا چاہتے تھے۔ ملزموں کے خلاف زیر دفعہ 186، 170اور 171 کے تحت کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
جعلی، گرفتار

مزیدخبریں