نارووال (نوائے وقت رپورٹ) کرتار پور راہداری ایک اور بچھڑے ہوئے خاندان کو ملانے کا سبب بن گئی۔ 50 سال پہلے بچھڑی نند اور بھابھی کرتار پور میں مل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کرتار پور راہداری نے ایک اور خاندان کو ملوا دیا۔ پاکستانی ہندو باوی دیوی کا تعلق ظفر وال سے ہے جبکہ دوسری باوی دیوی کا تعلق بھارت کے ضلع گرداسپور سے ہے۔ 1971ء میں دونوں خاندان ایک دوسرے سے بچھڑ گئے تھے۔ دونوں رشتہ دار خواتین نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور خوشی سے آنکھیں نم ہو گئیں۔ ہندو خاندان نے کرتار پور میں اپنی پرانی یادیں تازہ کیں۔ دونوں فیملیز نے کرتار پور میں بابا گورونانک کا لنگر کھایا جبکہ دونوں خاندانوں نے ایک دوسرے کو گلدستے پیش کئے۔ بھابھی اور نند نے وزیراعظم عمران خان کا کردار پور راہداری پر شکریہ ادا کیا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے جبکہ انہوں نے کرتار پور میں بہترین انتظامات پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
کرتار پور
کرتار پور: 71ء میں بچھڑی نند‘ بھاوج کے خاندان بھی مل گئے
Mar 04, 2022