ریٹیل ای کامرس: پاکستان کی سیلز میں اضافہ ہو رہا ہے


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پاکستان میں ریٹیل ای کامرس کی سیلز میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ سال 2021 ء کے دوران پاکستان میں ای کامرس کے شعبہ کی آمدن 6 ارب ڈالر تک بڑھ گئی اور توقع ہے کہ 2025 تک شعبہ کی آمدن میں سالانہ 7 فیصد اضافہ ہوگا ۔جبکہ بین الاقوامی سیلز میں گزشتہ دو سالوں کے دوران 47.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں 2025 تک ای کامرس شعبہ کی آمدن میں سالانہ 7 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ سٹیٹسٹا ڈاٹ کام کی حالیہ رپورٹ کے مطابق سال 2019 کے دوران بین الاقوامی سطح پر ریٹیل ای کامرس کے شعبہ کی سیلز 3.35 کھرب ڈالر رہی تھی جو سال 2021 کے دوران 4.94 کھرب ڈالر تک بڑھ گئی۔ اس طرح دو سال کے قلیل عرصہ کے دوران دنیا بھر میں ریٹیل ای کامرس کی سیلز میں 1.59 کھرب ڈالر یعنی 47.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2025 تک ریٹیل ای کامرس کی عالمی سیلز کا حجم 7.4 کھرب ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن