قصور میں لیدر سٹی کا قیام: منصوبے پر کام جاری ہے، میاں اسلم اقبال


لاہور (کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت تیزرفتار صنعتی ترقی سے ہی ممکن ہے، روز گار کی فراہمی بھی صنعتکاری کے عمل سے جڑی ہے۔اسی لئے حکومت نے صوبے میں صنعتکاری کا عمل تیز کرنے کیلئے موثر لائحہ عمل اپنایا ہے۔صوبے میں 10سپیشل اکنامک زونزز بنائے گئے ہیں۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ان خیالات کا اظہار ٹینریز ایسوسی ایشن دین گڑھ قصور کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا اور انہیں مبارکباد دی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل اکنامک زونزز میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین ماحول موجود ہے۔ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار سرمایہ کاری کیلئے پنجاب کے صنعتی مراکز کو ترجیح دے رہے ہیں۔ قصور میں لیدر سٹی کے قیام کے منصوبے پر کام جاری ہے۔حلف اٹھانے والوں میں صدر میاں شان الہٰی، سینئر نائب صدر میاں محمد مجاہد، نائب صدر نور احمد خان اور دیگر شامل تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...