پیپلزپارٹی،تحریک انصاف صوبہ سرائیکستان بل پیش کریں:نخبہ لنگاہ

شجاع آباد( نمائندہ نوائے وقت )پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف متفقہ طورپر صوبہ سرائیکستان کا بل پیش کریں اور دونوں جماعتیں غیر مشروط طورپر بل کی حمایت کریں نخبہ تاج لنگاہ صوبہ سرائیکستان کے قیام اور تخت لاہور سے چھٹکارا میں  پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی بقا ہے ،ملک اللہ نواز وینس دونوں رہنمائوں نے یہ باتیںپاکستان سرائیکی پارٹی کے اجلاس میں کیں جو مرکزی صدر پاکستان سرائیکی پارٹی ملک الللہ نواز وینس کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا ، صدارت چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے کی اجلاس میں کہا گیا کہ حکمران سرائیکی صوبہ کیلئے ابھی تک نیک نیتی سے پارلیمنٹ کے اندر بل لانا نہیں چاہتے  اسی طرح پیپلزپارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندے نے بھی آئنی بل پیش کرنے کی جرات نہیں کی، بلاول بھٹو اگر سرائیکی وسیب کے عوام سے ہمدردی لینا چاہتے ہیں تو  واضح طورپر صوبہ سرائیکستان کے قیام کی بات کریں جنوبی پنجاب یااپنی پارٹی کے اندر جنوبی پنجاب کی بجائے سرائیکستان صوبہ کے قیام کو اپنے منشور پروگرام میں شامل کرائیں اور اسمبلی میں دیگر جماعتوں سے غیر مشروط طورپر اسمبلی کے اندر بل پیش کروائیں  ۔

ای پیپر دی نیشن