صنعتی ایمنسٹی پیکج کا خیرمقدم 

Mar 04, 2022


 لاہور(کامرس رپورٹر )یوکے پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کردہ صنعتی ایمنسٹی پیکج کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ صنعتکاری کی رفتار تیز کرنے اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں مدددیگا۔ گزشتہ روز ممبر قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر کی قیادت میں فیصل آباد کے تاجروں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے میاں کاشف نے کہا کہ بڑے اداروں کے لیے یہ نادر موقع ہے کہ وہ اس پیکج سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔ اب سرمایہ کار اور کاروباری برادری نئی صنعتوں میں سرمایہ کاری کر کے اپنا کالا دھن سفید کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں