تاجرجبری سیلزٹیکس، پی اوایس مشین کومستردکرتے ہیں:مقررین

Mar 04, 2022


رحیم یارخان(بیورورپورٹ)انجمن تاجران کی مجلس عاملہ کااجلاس زیرصدارت ضلعی صدرچوہدری عبدالرئوف مختارمنعقدہوا، جس میں مجلس عاملہ کے عہدیداران نے بھرپورشرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عبدالرئوف مختار، چیئرمین عابدحسین باجوہ، سینئروائس چیئرمین میاں عبدالسلام نے کہاکہ تاجرجبری سیلزٹیکس، پی اوایس مشین کومستردکرتی ہے ،ملکی کاروباری حالات بھاری ٹیکسزکابوجھ اٹھانے کی سکت نہیں رکھتے، حکومت تاجروں اورمتوسط طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کرے۔اجلاس میں ہائوس کواوپن کیاگیاجس میں تمام عہدیداران وممبران نے تاجربرادری کے حقوق کے تحفظ اورتاجروںکوریلیف دینے کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویزپیش کیں۔

مزیدخبریں