مبارک پور ( نامہ نگار) پولٹری یونٹ کی عدم فراہمی پرخریداروں کا محکمہ لائیوسٹاک کیخلاف احتجاج ۔تفصیل کے مطابق مبارک پور کے رہائشی خرم خان ،شیراز خان ،معظم شہزاد ،محمد اکرم،اللہ ڈتہ ودیگر نے بتایا کہ معاشی بحران اور بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے پولٹری یونٹ دینے کی مد میںمتعدد افراد سے مبینہ لاکھوں روپئے ایڈوانس بٹور لئے تقریبا چار ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک پولٹری یونٹ فراہم نہیں کئے گئے ۔