ٹریکٹرٹرالی اور بیل ریڑھی بانوں کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

Mar 04, 2022


شجاع آباد(سٹی رپورٹر)ٹریکٹرٹرالی اور بیل ریڑھی بان کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ ٗٹریکٹر ٹرالی اور بیل ریڑھی والوں نے اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد آفس کے باہر ریت مافیا کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ٹھیکیدار کے کارندے سرکاری ریٹ کی بجائے من مانے ریٹ سے ریت فروخت کررہے ہیں۔ ٹرالی پوائنٹ پر 1200کی بجائے2400اور بیل ریڑھی 100کی بجائے 400روپے میں فروخت کررہے ہیں ۔ مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر ملتان کو بھی ریت مافیا کیخلاف درخواست دے دی اور انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ شجاع آبادمیں ریت کی سرکاری ریٹ پر فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔

مزیدخبریں