ملتان (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں شریک آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راونڈر ایشلے گارڈنر کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔آسٹریلوی کرکٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا معمول کے مطابق پی سی آر ٹیسٹ ہوا جس میں ایشلے گاڈرنز کا کورونا مثبت آیا ہے۔آئی سی سی اور نیوزی لینڈ گورنمنٹ کی ہیلتھ گائیڈ لائنز کے مطابق ایشلے کرائسٹ چرچ میں 10 دن آئسولیشن میں رہیں گی۔آسٹریلوی کرکٹ کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ منفی ہے وہ اب ہملٹن جائیں گے۔