راولپنڈی ٹیسٹ :آسٹریلوی  براڈ کاسٹرز کا پچ پر طنز 


ملتان (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی براڈ کاسٹرز نے راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ پر طنز کیلئے روڈ سائنز اور فٹ پاتھ بنادیے۔براڈ کاسٹر نے پچ کو ایک سیدھی سڑک سے تشبیہ دیتے ہوئے گرافکس کی مدد سے 2 سائن بورڈز لگائے جن میں سے ایک پر جیوانی 32کلومیٹر، دوسرے پر پاک افغان بارڈر 31کلومیٹر لکھا گیا تھا، پچ کو سڑک ظاہر کرتے ہوئے فٹ پاتھ بھی بنایا گیا۔سوشل میڈیا پر یہ تصویر شیئر کیے جانے پر دلچسپ تبصرے ہوتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن