ملتان (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے ابھی گیارہ کھلاڑیوں کا نام فائنل نہیں کیا لیکن میچ کیلئے تین فاسٹ بائولر اور دوسپنرز کو لازمی شامل کیا جائیگا ۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہکیسی ٹیم کو میدان میں اتارنا ہے یہ پچ دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔پیٹ کمنز نے کہا کہ پاکستان کے تین کھلاڑی نہیں لیکن پھر بھی میں پاکستانی ٹیم کو کمزور نہیں کہوں گا۔آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹیموں کے پاس پورا اسکواڈ ہوتا ہے اور دوسرے کھلاڑی آ کر بہتر کر سکتے ہیں، ایشیز میں ہیزل ووڈ ان فٹ ہوئے تو بولینڈ نے آکر اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔