دوبارہ نیٹس میں واپس آنے پر شکر ادا کرتا ہوں، عابد علی

لاہور(پی پی آئی)ہارٹ سرجری ہونے کے بعد کرکٹ کے میدانوں میں واپس آنے والے قومی ٹیم کے بیٹر عابد علی نے کہا ہے کہ شکر ادا کرتا ہوں کہ میں دوبارہ نیٹس میں واپس آگیا ہوں۔قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز نے کہا کہ دن بدن بہتری کی طرف جارہا ہوں، ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق اپنی ٹریننگ شروع کی ہے، کافی دنوں کے بعد نیٹ میں بیٹنگ کی جس کا بہت مزہ آیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں جنکی وجہ سے میرا ری ہیب پروگرام جاری ہے، ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ 3ماہ کے اندر کرکٹ دوبارہ کھیل سکتا ہوں، آپ سب کی دعائوں کی ضرورت ہے تاکہ جلد سے جلد دوبارہ پاکستان کی طرف سے کھیلوں۔

ای پیپر دی نیشن