صادق آباد (آئی این پی ) وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے جن وزرا کو حکومتی ایوارڈ سے نہیں نوازا گیا انہوں نے سندھ کا رخ کرلیا۔پنجاب کے شہر صادق آباد میں جاری پیپلزپارٹی کے عوامی لانگ مارچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی وزرا ایوارڈ کے چکر میں سندھ میں اترے ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے سندھ حقوق مارچ میں عوام کی شمولیت پر ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وزرا عوام کے بجائے ایک دوسرے سے خطاب کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں رکاوٹوں سے ہمارا مارچ رک نہیں سکتا، پی پی کے لانگ مارچ کا سمندر ہر صورت اسلام آباد پہنچے گا۔ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ رحیم یار خان پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کیں، وزیراعلی پنجاب سے بات ہوئی، وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ کہ انہوں نے فوری ایکشن لیا۔سانگھڑ میں پی ٹی آئی ریلی میں گڑبڑ کی اطلاع آئی میں نے فوری ایکشن لیا۔
مراد شاہ
i جن وزیروں کو ایوارڈ نہیں ملا وہ سندھ پہنچ گئے، مرادعلی شاہ
Mar 04, 2022