ملتان(خصوصی رپورٹر)پرائمری سے انٹرمیڈیٹ تک ناظرہ قرآن پڑھانے والے، پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ سے رجسٹرڈ پبلشرز قرآنی قاعدہ چھاپنے کے مجاز ہوں گے۔ قاعدوں کی اشاعت کیلئے پبلشرز کی قرآن بورڈ سے رجسٹرڈ ہونے کی شرط لاگو نہیں ہوگی۔ ٹیکسٹ بک بورڈ نے قرآنی قاعدوں کی اشاعت فی کلاس دو لاکھ مقرر کر دی ہے۔ اس سے قبل قرآنی قاعدوں کی اشاعت کی تعداد فی کلاس ایک لاکھ مقرر تھی۔ ٹیکسٹ بک بورڈ پبلشرز کی سکروٹنی کر کے قرآنی قاعدوں کی اشاعت کی اجازت دے گا۔
قاعدے
پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ سے رجسٹرڈ پبلشرزقرآنی قاعدے چھاپنے کے مجاز
Mar 04, 2022