ازبک صدرکی صدر مملکت سے ملاقات، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے پر زور

 ایوان صدر آمد پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے معزز مہمان کا پر تپاک استقبال کیا 

ازبک صدر شوکت مرزایوف کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے پر بات چیت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ازبک صدر شوکت مرزایوف کی ایوان صدر آمد پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے معزز مہمان کا پر تپاک استقبال کیا ہے۔ اس دوران دونوں ملک دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے افغانستان کے راستے ریل رابطے شروع کرنےسمیت زمینی اورفضائی راستوں کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزوف پاکستان کے دوروزہ سرکاری دورے پر آئے ہوئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن