پشاور میں جمعہ کے اجتماع میں دہشت گردی کرنے والے بد ترین درندے ہیں،چوہدری محمد سرور

Mar 04, 2022 | 15:18

ویب ڈیسک

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ قوم متحد ہے دہشت گردوں کو کسی صورت دوبار سر نہیں اٹھانے دیا جائے گا۔ چوہدری محمد سرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پشاور میں جمعہ کے اجتماع میں دہشت گردی کرنے والے بد ترین درندے ہیں، قوم متحد ہے دہشت گردوں کو کسی صورت دوبار سر نہیں اٹھانے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولتوں کاروں کو بھی نشانہ عبرت بنایا جائے گا، بد قسمتی سے امن دشمن قوتوں سے پاکستان میں امن و استحکام ہضم نہیں ہو رہا، دہشت گرد اور ان کے سہولت کار ملک و قوم کے دشمن ہیں قوم ان کے خلاف متحد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 22 کروڑ پاکستانی افواج پاکستان کیساتھ ہیں، دہشت گرد ہمارے سیکیورٹی اداروں اور قوم کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔ واضح رہے کہ پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار میں مسجد میں دھماکا ہوا جس میں 30 افراد شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

مزیدخبریں