آسٹریلیا کے دارلحکومت سڈنی میں شدید بارشوں کے بعد نمودار ہونے والی ایلین نما مخلوق نے ماہرین حیاتیات کو چکرا کر رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٓآسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے ، طوفانی موسم میں سڈنی کا ایک مقامی نوجوان صبح کی سیر کے لیے نکلا تو سڑک پر عجیب و غریب ایلین نما مخلوق دیکھ کر چونک گیا۔ ہیری ہیز میریک وِل میں جاگنگ کر رہا تھا ، جب اس نے ایک عجیب نظر آنے والی مخلوق کو زمین پر پڑا دیکھا، اس کی شکل اور رنگ کے عجیب و غریب ہونے کی وجہ سے وہ اسے کسی قسم کا ایمبریو سمجھا۔ ہیری نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ہاتھی جیسی سونڈ والی سرمئی رنگ کی مخلوق کی ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا : "یہ سڑک پر ملا، یہ کیا ہے؟