دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 4 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔ امریکہ 7 کروڑ91 لاکھ 96 ہزار 8 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ29 لاکھ 51 ہزار556 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2 کروڑ 89 لاکھ 6 ہزار 672 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 کروڑ 30 لاکھ 79 ہزار 453، برطانیہ میں 1 کروڑ 92 لاکھ 11 ہزار 944 ، روس میں 1 کروڑ 64 لاکھ 45 ہزار 802 اور جرمنی میں 1 کروڑ 55 لاکھ 31 ہزار 240 تک پہنچ گئی ہے۔ ترکی میں 1 کروڑ42 لاکھ 55 ہزار 545 تک پہنچ گئی ہے۔ اور اٹلی میں 1 کروڑ 29 لاکھ 10 ہزار 506 مصدقہ کیسز ہیں۔