ترکیہ : ہولناک زلزلے میں تباہی کے باجود عام انتخابات کی تیاریاں جاری

ترکیہ میں 6 فروری کو آنے والے ہولناک زلزلے میں تباہی کے باجود عام انتخابات کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ترکیہ کے سپریم الیکشن بورڈ (YSK) نے عام انتخابات کی مقررہ تاریخ سے دو ماہ قبل، 81 صوبوں میں سے ہر ایک میں قانون سازوں کی تعداد کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ یہ تعداد، 2022 کی آبادی کے سرکاری اعداد و شمار پر مبنی ہیں جو جمعہ کو سرکاری گزٹ میں شائع ہوئے۔دو شمال مغربی صوبے کوکیلی اور ساکاریا، اپنی آبادی میں اضافے کی بنیاد پر ایک اور قانون ساز کا انتخاب کریں گے جب کہ مشرقی اور شمال مشرقی ترکی کے دو چھوٹے صوبوں، تونسیلی اور بیبرٹ میں قانون سازوں کی تعداد دو سے گھٹ کر ایک ہو گئی ہے۔کوکیلی اور ساکاریا سے اب بالترتیب 14 اور آٹھ قانون ساز پارلیمنٹ میں پہنچیں گے۔ ترک ووٹرز بڑی تعداد میں مختلف سیاسی جماعتوں سے 600 قانون سازوں کو منتخب کرنے کے لیے انتخابات میں جائیں گے۔جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) اس وقت ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی (ٹی بی ایم ایم) میں ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کے بعد سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی حکمران جماعت ہے۔آئندہ انتخابات میں دارالحکومت انقرہ میں پارلیمانی نشستوں کے لیے 36 قانون ساز منتخب ہوں گے جب کہ استنبول میں 98 قانون ساز ہوں گے۔ ترکی کا تیسرا بڑا صوبہ ازمیر 28 قانون سازوں کو پارلیمنٹ میں منتخب کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن