بیلاروس (نوائے وقت رپورٹ) بیلا روس میں نوبل انعام یافتہ انسانی حقوق کے کارکن ایلس بیالیتسکی کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کے کارکن ایلس بیالیتسکی کو ٹیکس چوری اور مالی اعانت کے الزام میں سزا سنائی گئی۔ دوسری جانب ایلس بیالیتسکی کا کہنا ہے کہ انہیں سیاسی وجوہات پر سزا سنائی گئی۔ خیال رہے کہ ایلس بیالیتسکی نے 2022 میں نوبل امن انعام اپنے نام کیا تھا۔