امارات کا پاسپورٹ مضبوط ترین‘ کمزور ترین میں پاکستان کا چوتھا نمبر‘ فہرست جاری 


نیویارک (نیٹ نیوز) پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والے ادارے نوماڈ کیپیٹلسٹ نے رواں برس کی فہرست جاری کردی جس میں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز خلیجی مسلم ملک متحدہ عرب امارات کے حصے میں آیا ہے۔ نوماڈ کیپیٹلسٹ پاسپورٹ کی ریٹنگ صرف ویزا فری سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے نہیں کرتا جیسے کہ دیگر ادارے کرتے ہیں۔ نوماڈ کیپیٹلسٹ یہ درجہ بندی پانچ بنیادوں پر کرتا ہے۔ اول یہ کہ کسی ملک کے پاسپورٹ کیلئے کتنے ممالک میں ویزا فری سروس ہے۔ اس کے نمبر 50 فیصد تک رکھے گئے ہیں۔ دوم یہ کہ شہریوں کی محصولات کیا ہیں جس کے 20 فیصد نمبر ہیں جبکہ سوم دنیا میں اس ملک کا تاثر، چہارم دوہری شہریت اور پانچواں اس ملک میں شخصی آزادی ہے جن کے نمبرز دس دس فیصد ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے بعد فہرست میں سوئٹزرلینڈ اور لگسمبرگ 108 سکور کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ تیسرے نمبر کے لیے بھی دو ممالک، آئرلینڈ اور پرتگال کے درمیان مقابلہ برابر رہا۔ فہرست میں چوتھے نمبر پر بھی دو ممالک موجود ہیں۔ جرمنی اور چیک ریپبلک کا سکور 107، 107 رہا۔ اس فہرست میں 200 میں سے چین کا نمبر 128، بھارت کا 159 اور سری لنکا کا 170 ہے جبکہ بنگلادیش 182 ویں نمبر پر ہے۔ نوماڈ کیپیٹلسٹ کی فہرست میں کمزور ترین پاسپورٹس میں پاکستان 31.50 سکور کے ساتھ چوتھے نمبر رہا۔ کمزور پاسپورٹ میں پاکستان سے اوپر بالترتیب صرف عراق، یمن اور افغانستان ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...