لاہور( این این آئی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی احتسا ب بیورو (نیب ) لاہور میں پیش ہو گئے جبکہ نیب نے عثمان بزدار ،فیملی کے نام پر لگژری گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کے لکئے محکمہ ایکسائز کو بھی مراسلہ لکھ دیا ۔ گزشتہ روز سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نیب لاہور میں پیش ہوئے جہاں ان سے نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن نے 2 گھنٹے 30 منٹ تک تفتیش کی۔اس سے قبل عثمان بزدار نیب میں دو مرتبہ طلبی کے باجود پیش نہیں ہوئے تھے۔ نیب کی جانب سے عثمان بزدار کو اپنی تمام جائیدادوں کا ریکارڈ لانے کی ہدایت کی گئی تھی ۔دوسری جانب قومی احتساب بیور (نیب ) لاہور نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور ان کی فیملی کے نام پر لگژری گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔عثمان بزدار فیملی کے 10افراد کے نام لگژری گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔اس حوالے سے نیب نے محکمہ ایکسائز کو گاڑیوں کا ریکارڈ پیش کرنے کے لئے مراسلہ لکھ دیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار فیملی کے افراد کے نام پر گاڑیوں کی مکمل معلومات فراہم کی جائیں اور ان کے نام پر گاڑیوں کی خریداری سے ٹرانسفر تک کی معلومات دی جائیں،گاڑیوں کی ٹرانسفر، ٹوکن فیس سمیت دیگر متعلقہ معلومات فراہم کی جائیں۔
عثمان بزدار آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب پیش ، اڑھائی گھنٹے تفتیش
Mar 04, 2023