اسلام آباد (رپورٹ: عبدالستار چودھری) عادل راجہ برطانوی قانون کے شکنجے میں آ گیا۔ عادل راجہ کو برطانوی حکومت نے قانونی نوٹس جاری کر دیا۔ نوائے وقت کو دستیاب قانونی نوٹس کے مطابق ڈی سی سپیشل کرائم اور آپریشنز کی جانب سے عادل راجہ کو میٹرو پولیٹن پولیس سٹیشن میں چھ مارچ کو صبح دس بجے انکوائری کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ عادل راجہ کے خلاف سوشل میڈیا ویب سائٹس، ٹوئٹر اور یو ٹیوب پر خلاف قانون سرگرمیوں کی بنا پر کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔ عادل راجہ پر ابتدائی قانونی انکوائری کے مطابق Protection from Harass Act 1997 اورDefamation Act 2013 کے برطانوی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ثابت ہوا ہے۔ عادل راجہ کو 6مارچ کو برطانیہ میں سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس سٹیشن طلب کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر خلاف قانون سرگرمیاں‘ برطانیہ کا عادل راجہ کو نوٹس‘ پرسوں طلب
Mar 04, 2023