اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کی طرف سے گزشتہ روز بلومبرگ کو دیا گیا جواب پاکستان اور چین کے مابین دوستی اور تعلق کی گہرائی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ بات جمعہ کو وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے ٹویٹ میں کہی۔