اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پارلیمنٹ ہائوس میں صحافی نے استعفے سے متعلق سوال پوچھ لیا۔ ایک صحافی نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ کیا آپ استعفیٰ دینے جارہے ہیں؟۔ صحافی کے سوال پر اسحاق ڈار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ کو تکلیف ہے میرے کام کرنے میں؟۔ صحافی نے سوال کیا کہ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ آپ آج استعفیٰ دینے جارہے ہیں؟۔ اس بات پر اسحاق ڈار نے کہا کہ شبر زیدی نے اس ملک کے ساتھ کیا کیا ہے؟۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس وقت اربوں روپے ری فنڈز پر شبر زیدی کو جیل میں ہونا چاہیے۔