صدر نے عبدالولی کاکڑ کو گورنر بلوچستان تعینات کر دیا  


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر عارف علوی نے ملک عبدالولی کاکڑ کی بطور گورنر بلوچستان تعیناتی کردی۔ صدر مملکت نے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 48 ایک اور 101 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی۔  دریں اثناء صدر عارف علوی نے برقی توانائی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کی ریگولیشن  کا (ترمیمی) بل 2022 ء  پارلیمان کو دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس بھیج دیا۔ صدر مملکت نے بل آئین کے آرٹیکل 48 ایک اور 75 ایک کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر پارلیمان کو واپس بھیجا۔

ای پیپر دی نیشن