شمالی وزیرستان: سکیورٹی اداروں کی کارروائی‘ دہشت گرد مارا گیا 

Mar 04, 2023


اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) شمالی وزیرستان کے میر علی بازار میں سکیورٹی اداروں کی کارروائی میں دہشتگرد خادم اﷲ عرف انیس ہلاک ہو گیا۔ ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ‘ بارود اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے ہیں۔ دہشتگرد مبینہ طور پر پٹرولیم کمپنی ملازمین پر خودکش حملے کا سہولت کار تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کیخلاف دہشتگرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔ مقامی افراد نے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کو سراہا ہے۔

مزیدخبریں