بلاول بھٹو کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات، الیکشن، سیاسی صورتحال پر گفتگو 

لاہور (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مخدوم ہاؤس ماڈل ٹاؤن میں سابق گورنر اور پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر مرتضی محمود، رکن قومی اسمبلی مصطفی محمود اور عثمان محمود بھی موجود تھے۔ چیئرمین  کو مخدوم احمد محمود نے جنوبی پنجاب کی سیاسی صورت حال سے متعلق بریفنگ دی۔ ملاقات میں انتخابات سے متعلق صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی پی پی رہنما عرفان گردیزی اور چیف کوآرڈینیٹر پی پی پی جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین نے بھی ملاقات کی۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے بانی کارکن حبیب الرحمن عرف مانی پہلوان کی تعزیت کیلئے گڑھی شاہو کے غازی محلہ میں انکے اہلخانہ سے ملاقات کیلئے پہنچے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم مانی پہلوان کی صاحبزادیوں اور صاحبزادوں عمران ڈار، کامران ڈار اور عامر ڈار سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم مانی پہلوان کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ اس موقع پر مرحوم کے صاحبزادوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرحوم مانی پہلوان نے جمہوریت کی بقا اور استحکام کے لئے قید و بند کی صعوبتیں جھیلیں اور تشدد کا سامنا کیا۔ مانی پہلوان ایک مثالی سیاسی کارکن تھے۔ ان کی بھٹو ازم سے وابستگی ناقابل فراموش تھی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی جیالے مانی پہلوان کی قربانیوں اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...