الیکشن سے مزید انکار ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بنتا جارہا ہے: اختر ڈار

Mar 04, 2023


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ نواز زرداری نے اپنے اپنے مقدمات کے ساتھ ساتھ اپنی سیاست کا بھی خاتمہ کر لیا ہے ہوس اقتدار میں مبتلا پی ڈی ایم نے عمران کو اقتدار سے اتارکر اس کے گند کا ٹوکرا اپنے سر اٹھا لیا ہے آج ریاست بچانے کی بات کرنے والوں نے ریاست سیاست معیشت سب تباہ کرکے رکھ دیا ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ شہباز شریف قومی اسمبلی توڑ کر الیکشن پر بات کرنے کیلئے اپوزیشن کے ساتھ بیٹھے تاکہ عوامی ووٹ اور سپورٹ والا ملکی بھاگ ڈور سنبھا ل سکیں اور بے یقینی کی فضا کا خاتمہ ممکن ہو پائے۔ الیکشن سے مزید انکار ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بنتا جارہا ہے یہ باتیں انہوں نے پارٹی کی ورکنگ سینٹرل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے کی اور اجلاس میں آئندہ الیکشن کے سلسلہ میں غور و خوص کرتے ہوئے ضلعی صدور کو متوقع امیدواروں کے ناموں کی لسٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

مزیدخبریں