نئی دہلی (این این آئی) بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رکن قانون ساز اسمبلی کے گھر اور دفتر سے 8کروڑ روپے کی نقدی برآمد کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایم ایل اے کا بیٹا رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ اینٹی کرپشن ونگ نے ایم ایل اے مڈال ویروپکشپا کے گھر سے 6کروڑ جبکہ ان کے دفتر سے سے پونے دو کروڑ روپے برآمد کیے۔ ان کا بیٹا پرشانت مڈال گزشتہ روز رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ ایم ایل اے کا سراغ نہیں مل رہا، تاہم انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی ہے۔ گزشتہ رات گئے تک قانون نافذ کرنے والے ادارے مذکورہ ایم ایل اے کو تلاش کرتے رہے۔ مڈال ویروپکشپا سرکاری ملکیتی کرناٹک صابن اور سرف بنانے والی کمپنی کے چیئرمین تھے، انہوں نے سکینڈل سامنے آتے ہی آج صبح استعفیٰ دے دیا۔
بی جے پی رکن
بھارت میں بی جے پی کے رکن اسمبلی کے گھر سے 8 کروڑ روپے برآمد
Mar 04, 2023