اسلام آباد (وقائع نگار) سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ساتھ معزز کا لفظ لکھنا درست نہیں، جسٹس قاضی فائز عیسی نے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے کے مطابق دوران سماعت وکیل کی جانب سے بار بار معزز عدالت کا لفظ استعمال کیا گیا، آئین میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کیلئے معزز کا اعزازی لفظ نہیں لکھا گیا، مناسب ہوگا کہ اعلی عدلیہ کیلئے آئین میں استعمال ہونے والی زبان ہی استعمال کی جائے۔ برطانیہ میں اعلی عدلیہ کیساتھ معزز کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا، اداروں کا نام لیتے ہوئے معزز کہنا درست نہیں، آئین میں قومی و صوبائی اسمبلیوں، سینٹ کیلئے بھی معزز کا لفظ استعمال نہیں ہوا، معزز کا لفظ ججز کے ساتھ استعمال ہوسکتا ہے کسی ادارے کیلئے نہیں۔
جسٹس فائز