فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ اقبال ٹاؤن کا درندہ صفت اوباش اصغر علی پچھلے چھ ماہ سے اپنی بارہ سالہ سگی بیٹی (ا) کو ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا، گزشتہ روز بھی ملزم اسی قبیح فعل میں مصروف تھا کہ اہل خانہ کو پتہ چل گیا، اہل خانہ کی اطلاع پر غلام محمد آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کر دیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
زیادتی
فیصل آباد: درندہ صفت اوباش شخص کی نو عمر بیٹی سے زیادتی‘ گرفتار
Mar 04, 2023