لاہور: چوروں ڈاکوؤں کی وارداتیں، متعدد شہری لاکھوں روپے سے محروم 


لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور  میں متعدد شہری لاکھوں روپے مالیت زیورات اور دیگر اشیاء سے محروم  کر دیئے گئے۔ فیصل ٹاون  میں نامعلوم چور مستقیم کے گھر سے 3 لاکھ 2 تولے سونے کے  زیورات چوری کر لئے گجر پورہ  میں ڈاکو گن پوائنٹ پر اسد کے گھر گھس کر اہلخانہ سے 8 لاکھ  اور  زیورات ، شاہدرہ ٹاو ن میں گن پوائنٹ پر اکرام کے 55 ہزار  اور موبائل فون، بھاٹی گیٹ میں گلزار سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور 3ہزار ے، پرانی انارکلی  میں اسجد سے گن پوائنٹ پر 13 سو ے اور موبائل فون،نشتر کالونی  میں  گن پوائنٹ پر شان سے 60 ہزار  اور موبائل فون، کاہنہ میں گن پوائنٹ پر سنی سے 7 ہزار 5 سو  اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ لٹن روڈ سے رکشہ، راوی روڈ سے پک اپ، ساندہ ،اقبال ٹاون ،غازی آباد ،شفیق آباد ،شادمان، قلعہ گجر سنگھ اور نواب ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔ مناواں کا رہائشی فہد علی اپنے حاصل پور سے آنے والے مہمان کو صبح 6بجے لیکر گھر آ رہا تھا کہ راستے میں 2 موٹرسائیکل پر سوار 4 ڈاکوؤں نے مہمان سے پسٹل دکھا کر 30 ہزار روپے 3 موبائل اور سونے کی انگوٹھی چھین کر فرار ہو گئے۔
ڈاکے

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...