واربرٹن کیس: مزید 28 ملزم جیل پہنچ گئے، آج شناخت پریڈ ہو گی 

Mar 04, 2023


واربرٹن (نامہ نگار ) توہین مذہب کیس میں  گرفتار مزید ملزمان  شناخت پریڈ کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیئے گئے۔  28 ملزمان کی شناخت پریڈ  آج 4 مارچ کو ہوگی۔ 4 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے  کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق واربرٹن میں 11 فروری کو ہونے والے  واقعہ کے بارے میں مبینہ طور پر ملوث 4 درجن سے زائد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ 4 ملزمان فرحان، طلحہ، صدی احمد اور حافظ طالب کو جسمانی ریمانڈ پر 7 مارچ تک پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
واربرٹن کیس

مزیدخبریں