اسلام آباد(وقائع نگار)سپریم کورٹ میںتین مارچ 2023 تک زیرالتوا مقدمات کی تعداد 52 ہزار 481 ہوگئی ہے ،جمعہ کے روز سپریم کورٹ کی ترجمان حنا فردوس کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں مجموعی طور پر 52 ہزار 481 مقدمات زیر التوا ہیں ۔
جن میں متفرق درخواستوں کی تعداد 3958،رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف 400 اپیلیں ، جبکہ انسانی حقوق کے مقدمات میں 17 متفرق درخواستیں اور دیگر مقدمات شامل ۔
زیرالتوا مقدمات
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 52 ہزار 481 ہوگئی
Mar 04, 2023