اسحاق ڈار سے امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر مسعود خان کی ملاقات

Mar 04, 2023


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے  ملاقات کی۔  پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفیر نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید گہرے ہو رہے ہیں۔
 اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ڈار/ مسعود

مزیدخبریں