لاہور ( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے کین کمشنر پنجاب کوشوگر ملز کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے آئندہ سماعت پر کین کمشنر اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔
عدالت میں چینار شوگر ملز اور کنجوانی تاندلیانوالہ شوگر ملز نے کین کمشنر کے نوٹس کو چیلنج کیا ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کین کمشنر نے 13.A کے تحت خلاف قانون شو کاز نوٹس جاری ، استدعا ہے کین کمشنر کاجاری کردہ نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ