گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)*مریم نواز شریف کی آمد سے قبل سٹی صدر سلما ن خالد پومی بٹ کی طرف سے 8بکرو ں کا صدقہ دیا گیا۔*مریم نواز ریلی کی صورت میں غلا م حسین پارک پہنچیں۔ مریم نواز نے سبز رنگ کا لباس پہنا اور دوران خطاب ٹرک بھی پکر رکھا تھا۔*مریم نواز نے تنظیمی کنونشن میں آمد کے موقع پر کارکنوں کے نعرو ں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا‘ تقریرکا آغاز گوجرانوالہ کے شیروں اور شیرنیوں کو میا ں نواز شریف اور میراسلا م سے کیا۔ *سٹیج پر سٹی صدر سلما ن خالد پومی بٹ، سینئر نائب صدر محمد شعیب بٹ، نائب صدر جمشید ایو ب بٹ،سابق ایم پی اے عمران خالد بٹ، ظفر اقبا ل کے علا وہ تنظیمی عہدیداران بھی مو جود تھے۔*امیدوار پی پی 63عمر فا روق ڈار بڑی ریلی کے ہمراہ غلا م حسین پارک پہنچیں۔ *وفاقی وزیر خرم دستگیر کی جانب سے مریم نواز کیلئے شاندار ڈنر کا اہتما م کیا گیا۔ پائے، ہریسہ، مٹن، مچھلی، پالک گوشت، باربی کیو، چڑے بٹیر، تھائی، کانٹیننٹل اور مختلف کھانوں سے تواضع کی گئی۔ *مریم نوا ز نے شاندار ورکر ز کنونشن پرسلما ن خالد پومی بٹ کو شاباش دی۔ *شعیب بٹ کارکنو ں کی موٹرسائیکل بڑی ریلی ہمر اہ پنڈال پر پہنچیں۔
جھلکیاں