چونیاں: گنے سے لدا ٹرالہ الٹنے سے 2 افراد جاں بحق 

Mar 04, 2023


قصور (نمائندہ نوائے وقت) چونیاں کے  علاقے دربار شیخ علم دین کے قریب گنے سے لدا ٹریکٹر ٹرالہ الٹنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ نواحی گاؤں نین وال کے عمران اور ارشد وغیرہ  شوگر مل کی طرف جا رہے تھے کہ چونیاں کے قریب وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹریکٹر ٹرالہ الٹ گیا جس کے نتیجے میں عمران اور ارشد  جاں بحق ہو گئے۔
 ٹرالہ الٹ گیا 

مزیدخبریں