ایم کیو ایم کا ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری پر تحفظات کا اظہار 

Mar 04, 2023


کراچی (سٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ادارہ شماریات کے سربراہ کو خط لکھ کر ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالوسیم کی جانب سے خط لکھا گیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان نے خط میں کہا ہے کہ ادارہ شماریات کے پاس موجود ٹیبلیٹ کی کارکردگی بہت کمزور ہے۔خط کے مطابق ٹیبلیٹ کی کارکردگی کمزور ہونے سے ڈیٹا بیس تک رسائی میں مشکلات ہیں۔ایم کیو ایم نے خط میں موقف اپنایا ہے کہ ادارہ شماریات کی ٹیموں کو مزید تربیت کی ضرورت ہے۔متحدہ قومی موومنٹ نے کہا کہ ان تمام مشکلات کو دور کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ایم کیو ایم پاکستان نے خط میںکہاہے کہ ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کے وقت میں 10روز کا اضافہ کیا جائے۔
 تحفظات 

مزیدخبریں