شرح سود میں اضافہ اللہ ، رسولؐ کیخلاف جنگ تیز کرنے کے مترادف :شجاع الدین شیخ 

Mar 04, 2023


لاہور(خصوصی نام نگار) تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ شرح سود میں اضافہ اللہ اور رسولؐ کے خلاف جنگ تیز کرنے کے مترادف ہے۔ یہ بات انہوں نے قرآن اکیڈمی لاہور میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بدحالی کا تدارک سود ختم کرنے سے ہوگا۔ اس کی شرح میں اضافہ سے نہیں ہوگا۔معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی حالت کو ایک خاص ایجنڈے کے تحت تباہ کیا جا رہا ہے۔ ایک طرف IMF روزانہ نئی شرائط لگا رہا ہے اور دوسری طرف IAEA کا ڈائریکٹر جنرل ہماری ایٹمی تنصیبات کا وزٹ کر رہا ہے۔

مزیدخبریں